مرینا،19فروری(سیاست ڈاٹ کام)مدھیہ پردیش کے ضلع مرینا کے نگراتھانہ علاقے میں شادی کی تقریب میں خوشی میں کی گئی فائرنگ کے دوران ایک شخص کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سکاہرا گاؤں میں کل دیررات نریش کشواہ کے بیٹے وکاس کی شادی کی تقریب چل رہی تھی۔تقریب کے دوران وہاں موجود لوگوں نے اپنی اپنی بندوقوں سے خوشی میں فائرنگ کرنی شروع کردی۔فائرنگ کے دوران ایک گولی وہاں موجود بجرنگ سنگھ کشواہ(30)کولگی جس سے اس کی موت ہوگئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی نگرا تھانہ پولیس جائے وقوع پر پہنچی۔پولیس پتہ کررہی ہے کہ گولیاں کس کس نے چلائی اس کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔