شادی کی سالگرہ کے دن نائیڈو کو جیل ، عدالت کے فیصلے پر بھونیشوری رو پڑیں

   

وجے واڑہ : تلگودیشم سربراہ نارا چندرابابو نائیڈو کی بیوی بھونیشوری اپنے شوہر کو عدالت کی جانب سے جوڈیشل ریمانڈ دینے کے فیصلے کے بعد جذباتی ہوگئیں۔بھونیشوری اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اے سی بی کورٹ ہال پہنچی تھیں۔ اس موقع پر چندرا بابو کو دیکھ کر وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔ ان کی آنکھوں سے آنسو نکل گئے۔عدالت کے ریمانڈ پر فیصلے کے بعد کنبہ کے لوگ چندرا بابو سے ملنے اے سی بی کورٹ ہال پہنچے۔ شادی کی سالگرہ کے دن ہی چندرابابو کو جیل لے جایا جا رہا تھا جس سے تلگودیشم کے قائدین اور کارکنوں میں مایوسی دیکھی جارہی تھی۔نائیڈو کی گرفتاری شادی کی سالگرہ کے ایک دن قبل یعنی ہفتے کو عمل میں لائی گئی تھی ۔