شادی کی پہلی رات کا ویڈیو وائرل کرنے والا دولہا گرفتار

   

ساس کی شکایت پر پولیس کی کارروائی، بے شرم داماد کو جیل

حیدرآباد ۔ 3 مارچ (سیاست نیوز) معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے حیائی و بے شرمی سارے سماج کو رسوا اور شرمسار کررہی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ پڑوسی ریاست آندھراپردیش میں پیش آیا ہے جہاں ایک دولہا دلہن کے ساتھ گذاری گئی پہلی رات کی ویڈیو واٹس اپ کے اسٹیٹس پر اپ لوڈ کردیا جو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہوگئی۔ کئی لوگوں نے اس ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ بھی کرلیا۔ آندھراپردیش کے ضلع ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کونا سمیا کے منڈل کٹر نیکونا سے تعلق رکھنے والے ایم ویرا بابو کی گذشتہ ماہ 8 فبروری کو ایک لڑکی سے شادی ہوئی۔ سہاگ رات کو دولہے نے دلہن کو بے خبر رکھتے ہوئے اپنے سیل فون سے سارے مناظر کو قید کرلیا اور پھر اس ویڈیو کو اپنے واٹس اپ کے اسٹیٹس پر شیئر کردیا۔ جب سسرال والوں کو اس ویڈیو کا پتہ چلا تو ساس نے اپنے داماد کی غیراخلاقی حرکت پر ناراضگی کا اظہار کیا اور پولیس سے اس کی شکایت کردی۔ پولیس نے شکایت کی تحقیقات کی اور دولہے کو مقامی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے دولہے کو 14 دن کے ریمانڈ میں بھیج دیا۔ ایس آئی سرینواس نے بتایا کہ دولہے نے شادی کی پہلی رات کی ویڈیو بنا کرغلطی کی ہے اور اس کو واٹس اپ اسٹیٹس پر پیش کرتے ہوئے بہت بڑا جرم کیا ہے جس کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے بتایا کہ اس کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ دولہے کا تعلق فحش فلمیں بنانے والے گروہ سے تو نہیں ہے۔ اس کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ن