شادی کیلئے روانہ دولہا احتجاج میں شامل

   

مہوبہ 3 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے مہوبہ میں ایک دولہا اپنی شادی کیلئے روانہ ہوگیا تھا تاہم وہ راستہ میں کچھ دیر کیلئے رکا اور ایک احتجاج میں شامل ہوگیا ۔ شادی کیلئے روانہ دولہے نے راستہ میں احتجاجیوں سے ان کے مطالبات سے واقفیت حاصل کی اور کہا کہ مہوبہ میں میڈیکل کالج کی ضرورت ہے ۔