شادی کے منڈپ سے دلہن امتحان تحریر کرنے امتحانی مرکز پہنچ گئی

   

حیدرآباد13مئی (یواین آئی) شادی کے منڈپ سے دلہن امتحان تحریر کرنے امتحانی مرکز پہنچ گئی۔یہ واقعہ جگتیال کا ہے۔ضلع کے کورٹلہ کے سائیکلو کی بیٹی پدماوتی بی ایس سی سال دوم کی طالبہ ہے ۔ اس کی شادی شمس آباد کے راجو سے طئے پائی۔ شادی کے دن امتحان ہونے پر شادی کی رسوم کی جلد تکمیل کو یقینی بنایاگیا اور شادی کے فوری بعد نوبیاہتا جوڑا امتحانی مرکز چلاگیا۔