شادی کے نام پر دھوکہ دینے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد /4 ستمبر ( سیاست نیوز ) شادی کے نام پر لڑکی کو دھوکہ دینے اور اس کا جنسی استحصال کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ افضل گنج پولیس کے مطابق 20 سالہ ریاض پاشاہ جو پیشہ سے پلمبر ہے ۔ یہ شخص راجیو گرہا کلپا اپل میں رہتا تھا ۔ اس کی جان پہچان افضل گنج علاقہ کی ساکن ایک لڑکی سے ہوئی ۔ اس نے لڑکی کو اپنی محبت کے جال میں پھانس کر اس سے شادی کے وعدہ کیا اور 22 اگست کے دن یہ شخص لڑکی کو اپنے ساتھ اننت پور لے گیا اور واپس آنے کے بعد بتایا جاتا ہے کہ اس نے لڑکی سے شادی کیلئے انکار کردیا ۔ لڑکی کے گھر والوں کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس افضل گنج نے ریاض پاشاہ کو حراست میں لے لیا اور اس کی طبی جانچ جاری ہے ۔ افضل گنج پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملہ میں تحقیقات کے بعد ہی پولیس کارروائی کرے گی ۔