شادیوں کو جہیز کی لعنت سے پاک بنانے کی تلقین

   

گمبھی راؤ پیٹ میں جناب محمد عبدالسلیم کے فرزند کے عقد نکاح کے موقع پر حافظ محمد خواجہ حلیمی کا خطاب

کاماریڈی : جناب محمد عبدالسلیم کے فرزند محمد عبدالرحیم بی کام کمپیوٹر کا نکاح جناب مشتاق احمد متوطن گمبھی رائو پیٹ کے ساتھ بروز پیر بتاریخ 23 ؍ نومبر2020 کو بعد نماز عصر مسجد محمود اشرف میں انجام پایا ۔ حافظ محمد خواجہ حلیمی نے نکاح سے قبل نکاح کے عنوان پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے سنت پر عمل کرتے ہوئے شادیاں کرنے جہیز کی لعنت سے پاک سماج کیلئے نوجوانوں کو ترغیب دیتے ہوئے نکاح کو آسان بنانے کی خواہش کی ۔ حافظ محمد واجد حلیمی نے نکاح پڑھایا اور قضائت کے فرائض کو انجام دیا۔ محفل نکاح میں عروس کے رشتہ دار، دوست احباب کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔ بعدنماز عشاء ایس آر گارڈن فنکشن ہال میں پرُ تکلف عشائیہ ترتیب دیا گیا ۔ 24؍ نومبر کو ایس آر گارڈن فنکشن ہال کاماریڈی میں تقریب ولیمہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جس میں دوست احباب کے علاوہ سیاسی ، سماجی قائدین کے علاوہ سید نجیب علی ایڈوکیٹ ، اشفاق احمد خان پاپا ایڈیٹر روزنامہ نظام آباد مارننگ ٹائمز، سینئر جرنلسٹ احمد علی خان ، محمد امیر الدین جرنلسٹ کے علاوہ محمد جاوید علی نمائندہ سیاست نظام آباد، محمد واجد علی نمائندہ سیاست کاماریڈی ، سید افسر ، محمد اعجاز میاں ، محمد عبدالقدیر ، محمد عبداللطیف ،محمد مسعود ، محمد جمیل ، محمد شاداب ، محمد عبدالقدوس، محمد سرجیل ، محمد الطاف، صدر جمعیت العلماء کاماریڈی حافظ فہیم الدین منیری ، جنرل سکریٹری سید عظمت علی ، محمد فیروز ، حفاظ ، علماء ، رشتہ دار، دوست احبا ب نے شرکت کی۔ محمد عبدالندیم برادر نوشہ نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔