شاراپوا زخمی ،مقابلے سے دستبردار

   

سینٹ پیٹرزبرگ ۔31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )روس میں جاری سینٹ پیٹرزبرگ لیڈیز ٹرافی اوپن کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں کندھے کی تکلیف کے سبب ماریا شراپواکو اچانک ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی اور انہوں نے نمبر تین سیڈ ہم وطن حریف ڈاریا کساٹکینا کو لاسٹ ایٹ میں رسائی کا موقع دے دیا۔ اسی راؤنڈ کے دیگر میچوں میں ٹاپ سیڈ چیک جمہوریہ کی پیٹرا کویٹووا نے بیلاروس کی وکٹوریہ ازارینکا کو آسانی کے ساتھ 6-2 اور 7-6 کے اسکور سے مات دے دی جبکہ ان کے علاوہ روس کی ایکاٹینا الیگزینڈرووا نے برطانیہ کی کیٹرین بولٹر،روس کی ویرا زووناریوا نے نمبر پانچ سیڈ جرمنی کی جولیا جارجز اور نمبر آٹھ سیڈ کروشیا کی ڈونا ویکچ نے روس کی ویرونیکا کودرمیٹوا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں نشست پکی کرلی۔ تھائی لینڈ میں جاری تھائی لینڈ اوپن کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ٹاپ سیڈ اسپینش پلیئر گاربائن موگوروزا کی کامیاب پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے جنہوں نے جرمنی کی مونا بارتھیل کو 6-3 اور 7-5 سے شکست دی۔

رسل کی ہیٹ ٹرک
چٹاگانگ۔31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) آندرے رسل رواں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ایڈیشن میں ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے بولر بن گئے۔ رسل نے ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی جانب سے یہ کارنامہ چٹاگانگ ویکنگز کے خلاف انجام دیا۔ اس سے قبل وہاب ریاض اور الیس اسلام بھی اسی سیزن میں یہ اعزاز پا چکے ہیں۔ 2012 میں محمد سمیع اور2015 میں الامین حسین نے بھی بی پی ایل میں یہ کارکردگی پیش کی تھی۔