شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ:سی بی آئی کو آئی پی ایس آفیسر راجیو کمار کے خلاف ثبوت پیش کرنے کی ہدایت

   

کولکاتا ۔یکم مارچ(سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی کو مغربی بنگال کے سینئر آئی پی ایس آفیسر راجیو کمار کے خلاف پختہ ثبوت پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سی بی آئی نے راجیو کمار کے خلاف ثبوتوں کو مٹانے کے الزامات عاید کیے ہیں۔چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس رنجن گوگوئی کی قیادت والی بنچ نے سی بی آئی کی عرضی جسے جانچ ایجنسی نے 4فروری کو دائر کیا تھا، اس کی سماعت کرتے ہوئے یہ ہدایت دی ہے ۔