شارلٹ، جھولن کے ساتھ کام کرنے کی منتظر: دیویکا پالشیکار

   

نئی دہلی۔ افتتاحی ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں ممبئی فرنچائز کے بیٹنگ کوچ کے طور پر مقرر ہونے پر سابق ہندوستانی کرکٹر دیویکا پالشیکار نے کہا کہ وہ رواں سیزن کے اس سفر میں شارلٹ ایڈورڈز اور جھولن گوسوامی کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ شارلٹ ممبئی انڈینزکے مالکان کی حاصل کردہ فرنچائز کی ہیڈ کوچ ہوں گی جبکہ جھولن بولنگ کوچ اور مشیرکا دوہرا کردار ادا کریں گی۔ ایم آئی خواتین کی فرنچائز کے لیے بیٹنگ کوچ کا کردار ادا کرنا ایک اعزاز کی بات ہے، اور مجھے یہ موقع فراہم کرنے پر ایم آئی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔ دیویکا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فرنچائز کی طرف سے پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ۔میں ایم آئی ون خاندان میں شارلٹ اور جھولن کے ساتھ شامل ہونے اور اس سفر پر ایک ساتھ کام کرنے کی منتظر ہوں۔ دیویکا، ایک آل راؤنڈر ہیں جنہوں نے 2006-2008 تک 15 ونڈے اور ایک ٹسٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کی، ڈومیسٹک کرکٹ میں ایر انڈیا اور مہاراشٹر کے لیے کھیلتے ہوئے دائیں ہاتھ کے بیٹر اور دائیں ہاتھ کے لیگ بریک بولر کے طور پر کھیلی۔ وہ 2009 سے 2012 تک آسام خواتین کی ٹیم کی کھلاڑی اورکوچ بھی تھیں۔ ان کے کھیل کے کیریئر کے خاتمے کے بعد پالشیکار 2014 اور 2016 کے درمیان ہندوستانی خواتین کی ٹیم کی اسسٹنٹ کوچ تھیں، اور جب انہوں نے 2018 ایشیا کپ جیتا تو بنگلہ دیش کی اسسٹنٹ کوچ تھیں۔ ہندوستان میں انہوں نے مختلف ہندوستانی ڈومیسٹک ٹیموں کی کوچنگ کی ہے، اور 2022 ویمنز ٹی 20 چیلنج کے لیے ویلوسٹی کی ہیڈ کوچ تھیں جس نے تین ٹیموں کے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔ ڈبلیو پی ایل کا افتتاحی ایڈیشن جس میں پانچ ٹیموں کے درمیان 22 میچ کھیلے جائیں گے، اس سال مارچ میں ہونے کی امید ہے۔ کئی رپورٹس یہ بھی بتا رہی ہیں کہ کھلاڑیوں کی نیلامی 13 فروری کو ممبئی میں ہوگی۔