شام : النصرہ فرنٹ کے ساتھ جھڑپیں، 17 ہلاک

   

بیروت۔ 27 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ شامی آبزرویٹری نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ حلب صوبے میں النصرہ فرنٹ سے متعلق دو مسلح گروپوں کی جانب سے حملوں میں بشار کی فوج اور اس کی ہمنوا مسلح فورسز کے 17 ارکان مارے گئے جب کہ 30 زخمی ہوئے۔آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے بتایا کہ ’’جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب تاخیر سے دو تنظیموں ہی تحریر الشام اور حراس الدین نے حلب کے جنوبی اور جنوب مغربی دیہی علاقوں میں بشار کی فوج کے ٹھکانوں کے خلاف حملے کیے۔ جھڑپوں کا سلسلہ ہفتے کی صبح تک جاری رہا اور پھر روسی طیاروں کی جانب سے حملہ آور گروپوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے پر اختتام پذیر ہوا‘‘۔کارروائی کے دوران عسکریت پسند گروپوں کے 8 ارکان بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔