شام سے تعلقات حسب معمول کرنے سے قطر کا انکار

   

دوحہ ۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قطر کے وزیرخارجہ نے آج اس تجویز کو مسترد کردیا کہ شام کے صدر بشارالاسد کے ساتھ جو ان کے بقو ل مجرم ہیں، تعلقات حسب معمول کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وزیرخارجہ قطر محمد بن عبدالرحمن الثانی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بشارالاسد صرف اس لئے بلامقابلہ 2000ء میں صدر شام منتخب ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے 8 سال کی خانہ جنگی کے دوران ظلم و جبر کے بل بوتے پر اپنا اقتدار برقرار رکھا تھا۔ یہی وجہ ہیکہ بین الاقوامی برادری اب بھی اپنے مقام پر ہے اور بشارالاسد کی مخالفت نہیں کرتی۔ متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ انور جرجاش نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ ان کا ملک ایران کے زیراثر نہیں ہے اور قطر اور ترکی کا شام کے سلسلہ میں ایک طاقتور حلیف ہے۔