دمشق /28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں اسدی فوج کے فضائی حملوں میں 10شہری شہید اور 40زخمی ہوگئے۔ انسانی حقوق کے برطانوی نگراں ادارے کے مطابق اسدی فوج نے ادلب میں واقع قصبے ریحہ پر بمباری کی، جس سے 2بچوں سمیت 9شہری مارے گئے اور 28زخمی ہوئے۔ دیگر علاقوں پر حملوں میں ایک شہری ہلاک اور 15زخمی ہو ئے۔ برطانوی ادارے کے مطابق اسدی طیاروں نے ریحہ میں 2عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ اس قصبے پر ایک ہفتے کے دوران دوسرا فضائی حملہ تھا۔
