شام میں اراضی کی جبری فروخت کیلئے حزب اللہ کا دباؤ

   

Ferty9 Clinic

طرابلس : حزب اللہ کی جانب سے لبنانی شامی سرحد پر کنٹرول کی نئی کوشش کے سلسلے میں ایران نواز ملیشیا شام کے شہر القصیر میں مزید اراضی خریدنے کے لیے دباؤ ڈالنے رہی ہے۔ یہ اراضی حمص صوبے میں دریائے عاصی کے مشرقی کنارے پر واقع ہے۔شہر میں شامی حکومت کے ہمنوا عناصر نے شکایت کی ہے کہ حزب اللہ کے ارکان ان پر اور متعدد کاشت کاروں پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ اپنی زمینیں بیچ دیں۔عربی روزنامے الشرق الاوسط کے مطابق شامی حکومت کی وفاداری کے حوالے سے معروف ایک خاندان کے کاشت کار نے بتایا کہ اسے حزب اللہ کے حمایتیوں کی جانب سے تنگ کیا جا رہا ہے۔