شام میں اسرائیل کا حزب اللہ کی چوکیوں پر حملہ

   

Ferty9 Clinic

دمشق ۔یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) شام کے وسطی علاقے میں اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ شامی میڈیا نے بتایا ہے کہ علاقے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور ایک اسلحے کے ڈیپو کو میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ تاہم اسرائیل نے اس حوالے سے ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اسلحہ کا یہ ڈیپو ایران نواز لبنانی شیعہ حزب اللہ تحریک کا تھا۔ اس حملے سے چند گھنٹے قبل اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے جنوبی شام میں سرکاری فورسز اور ان کے حامی ایران نواز جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔