بیروت : شامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے شمالی صوبے حلب میں پیر کے روز متعدد اسرائیلی میزائل تباہ کر دیے۔ شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیرین آبزویٹری فار ہیومن رائٹس نے اس سے قبل کہا تھا کہ ممکنہ طور پر یہ حملے حکومت کے حامی گروپوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے تھے۔ آبزرویٹری کے مطابق ان حملوں میں ایران نواز عسکری گروہوں کا ہتھیاروں کا ایک ڈپو اور متعدد دیگر ٹھکانے تباہ ہو گئے۔