اقوام متحدہ ۔ جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی گئی، جس کے مسودے میں ترکی اور عراق کے راستے شام میں انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی بات کی گئی ہے۔ اس وقت شام میں امداد صرف باب الہوا کی گزر گاہ سے فراہم کی جا رہی ہے کیونکہ روس دیگر گزر گاہوں سے امداد کی فراہمی کو ویٹو کر چکا ہے۔ ناروے اور آئرلینڈ کی جانب سے پیش کردہ تازہ قرارداد میں باب الہوا کے ساتھ الیعروبیا کی سرحدی گزر گاہ سے امداد کی فراہمی بحال کرنے کی بات کی گئی ہے۔ سلامتی کونسل کے رکن ممالک اس قرارداد پر آئندہ ہفتے بات چیت کریں گے۔