شام میں بمباری ،ہزاروں گھر بار چھوڑنے پر مجبور

   

Ferty9 Clinic

دمشق ۔ 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی شام میں ترکی کی بمباری کے بعد وہاں موجود آخری سرکاری ہسپتال بھی بند کر دیا گیا ہے اور اس کا زیادہ تر عملہ جان بچا کر وہاں سے نکل گیا ہے۔ یہ بات فرانسیسی امدادی تنظیم ایم ایس ایف کی طرف سے بتائی گئی ہے، جو اس ہسپتال کو چلانے میں مدد کر رہی تھی۔ اْدھر اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ کشیدگی کے باعث 70 ہزار سے زائد شہری راس العین اور تل ابیاد کے علاقوں سے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔