شام میں حکومت حامی اور مخالف جنگوؤں میں جھڑپیں، 51 ہلاک

   

Ferty9 Clinic

بیروت ۔ 27 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) شمال مغربی شام میں حکومت حامی اور حکومت مخالف جنگجوؤں کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں دونوں جانب ہوئی ہلاکتوں کی تعداد 51 ہوگئی ۔ یاد رہے کہ روس کی تائید والی حکومت کے جنگجو کئی ہفتوں سے جہادیوں کے قبضہ والے ادلیب کو نشانہ بنائے ہوئے تھے اور مسلسل بمباری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے ۔ ادلیب ایک ایسا صوبہ ہے جس کی سرحد ترکی سے جاکر ملتی ہے۔ دوسری طرف سخت گیر باغیوں اور جہادیوں نے بھی حکومت حامی جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا ۔