دمشق: شام کے مشرقی حصے میں ایک فوجی بس پر حملے میں شامی حکومت کے کم از کم 23 فوجی ہلاک ہو گئے۔ حملے کا الزام داعش پر عائد کیا گیا ہے۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ جمعرات کو دیر الزور صوبے میں داعش نے “ایک فوجی بس کو نشانہ بنایا”یہ حملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب انتہا پسند گروپ کی باقیات اپنی کاروائیوں میں اضافہ کر رہی ہیں۔برطانیہ میں مقیم جنگی نگرانی گروپ ، جو شام کے اندر ذرائع کے وسیع نیٹ ورک پر انحصار کرتا ہے، نے کہا کہ حملے میں 23 فوجی ہلاک اور 10 سے زیادہ زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔آبزرویٹری نے کہا کہ “درجنوں (دیگر) فوجی” لاپتہ ہیں۔2019 میں شام میں اپنے آخری گڑھ کو کھونے کے باوجود، داعش نے شام کے وسیع صحرا میں ٹھکانے بنائے رکھے ہیں جہاں سے اس نے گھات لگا کر کئی حملے کیے ہیں۔