واشنگٹن ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کے مطابق شام میں متعین تقریباً ایک ہزار امریکی فوجیوں کو شام سے مشرق وسطیٰ کے کسی اور ملک منتقل کر دیا جائے گا۔ جس ملک میں ان امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی جائے گی، اس کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا ہے لیکن یہ طے ہے کہ یہ فوجی شام سے نکل جائیں گے۔ ٹرمپ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی مجموعی صورتحال کی نگرانی کیلئے ہو گی۔ اس کے علاوہ یہ داعش کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھے گی تاکہ یہ تنظیم سن 2014 کی طرح دوبارہ فعال نہ ہو سکے۔ ٹرمپ کے مطابق ایک قلیل تعداد میں امریکی فوجی جنوبی شام میں واقع ایک فوجی اڈے پر تعینات رہیں گے۔