دمشق : اسرائیل نے لبنان کے شہر طرابلس سے شام کے صوبہ حماہ کے آس پاس میزائیل برسائے ۔ یہاں پر شامی فوج کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ۔ تاہم شامی فضائی دفاع نے اسرائیل کے کئی میزائیلوں کو ناکام بنادیا ۔ اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے شام کے صوبہ پر مسلسل حملے کئے گئے ۔ ان حملوں میں ایک ہی گھر کے 4 افر اد جاں بحق ہوگئے ۔ ان میں باپ ماں اور دو بچے شامل ہیں ۔ دیگر 4 زخمی بتائے گئے ہیں ۔ ان حملوں میں 3 رہائشی مکانات بھی تباہ ہوگئے ہیں ۔ شام میں جنگی نگرانی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق جاریہ ماہ کے آغاز میں مشرقی شام میں متعدد فوجی ٹھکانوں پر اسرائیلی میزائیل حملوں کے نتیجہ میں 57 سے زیادہ جنگجو ہلاک ہوئے ہیں ۔