واشنگٹن : شام کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی نے جنگ زدہ ملک کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں بحرانی صورتحال کو نظرانداز کرکے دنیا بہت بڑی غلطی کر رہی ہے۔امریکی ایلچی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف امریکہ نے متعدد بار شام کی موجودہ بحرانی صورت حال پر آواز اٹھائی ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ شام میں جاری جنگ نے انسانیت کو تباہی کے دہانے پرپہنچا دیا ہے۔ موجودہ امریکی انتظامیہ شام میں بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔پیر کو العربیہ اور اس کے برادر ٹی وی چینل الحدث کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں شام کے لیے امریکی ایلچی نے کہا کہ شام کے بحران کا جلد کا جلد از جلد حل نکالا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ شامی عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہیے۔انہوں نے سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 پر عمل درآمد کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ شام میں سیاسی تنازع کے حل سے بحران ختم ہوسکتا ہے۔دوسری طرف جیمز جیفری نے وضاحت کی کہ شام ، میں روس ، ترکی ، امریکہ اور اسرائیل میں 5 ممالک مداخلت کررہے ہیں۔
