شام کے فوجی ٹھکانوں پر دہشت گرد حملہ ناکام

   

دمشق۔ 28ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) شام کی فوج نے حامہ شہر کے فوجی ٹھکانوں پر دہشت گردوں کے فضائی حملے کی کوشش ناکام کردی ہے ۔میڈیا نے یہ رپورٹ دی ہے۔شام ایف ایم ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی دیر رات دہشت گردوں کے ذریعہ کئے گئے فضائی حملے کو شامی فوج نے اپنے فضائی دفاعی نظام کے ذریعہ ناکام کردیا۔ دہشت گردوں کے گڑھ ادلب صوبے میں فوج کی نئی مہم کے درمیان دہشت گردوں نے شام کے سرکاری فوجیوں پر ڈرون حملے تیز کردئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کے مطابق ادلب میں دہشت گردوں کے 10ہزار مکانات ہیں۔شام کے صدر بشرالاسد کے مطابق ملک کی خانہ جنگی کو ختم کرنے کے لئے ادلب کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کی ضرورت ہے ۔