شامی بحران کے حل کیلئے ایستانہ اجلاس جولائی میں ہوگا

   

Ferty9 Clinic

نورسلطان ۔ کورونا وبا کی بنا پر ملتوی کیے جانے والے شام کے معاملے پر سولہویں ایستانہ مذاکرات 7 تا 8 جولائی قزاقستان کے دارالحکومت نور سلطان میں سر انجام پائیں گے۔ خبررساں اداروں کے مطابق قزاقستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ان مذاکرات میں ترکی، ایران اور روس کے وفود سمیت شامی انتظامیہ اور اپوزیشن کے نمایندے شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے خصوصی وفد سمیت اردن ، لبنان اور عراق کے نمایندے بھی مبصر کی حیثیت سے اجلاس کا جائزہ لینے کے لیے شریک ہوں گے۔