انقرہ: ترکیہ میں حملہ آوروں کے خلاف شکایت درج کرانے پر شامی خاندانوں کو ترکیہ سے ملک بدری کی دھمکی دی جانے لگی ہے۔ ترکیہ میں نسلی کشیدگی میں اضافہ کی روشنی میں شامی پناہ گزینوں کے مصائب میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ قیصری شہر میں ایک شامی خاندان پر اس کے پڑوسیوں نے حملہ کردیاجس کی وجہ سے شامی خاندان کے افراد کو ہی جلاوطنی کے ایک مرکز میں نظر بند کر دیا گیا۔ اب انہیں خطرہ ہیکہ انہیں شام واپس بھیج دیا جائے گا۔خاندان چھ افراد پر مشتمل ہے جن میں دو چھوٹے بچے بھی شامل ہیں اور یہ واقعات ان الزامات کے بعد سامنے آئے کہ 15 سالہ بچے نے پڑوسیوں کو دھمکیاں دیں جس کی وجہ سے اسے پوری رات گرفتار کرنا پڑا۔ اس کی رہائی کے بعد پولیس واپس آئی اور پورے خاندان کو حراست میں لے لیا۔