شان رسالتؐ میں گستاخی کیخلاف آج نظام آباد بند کا فیصلہ

   

کل جماعتی اجلاس کا انعقاد، کمشنر پولیس کو یادداشت پیش کی جائے گی

نظام آباد ۔ شان رسالت ؐ میں گستاخی کیخلاف ہفتہ کو نظام آباد میں بند منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نظام آباد کی تمام اہم شخصیات نے کل جماعتی اجلاس میں شرکت کی ۔ لمرا گارڈن فنکشن ہال نظام آباد میں جمعرات کے دن بعد نماز ظہر صدر جمعیت العلماء حافظ لئیق خان کی صدارت میں کل جماعتی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی قائدین کمیٹیوں اور تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور ملک میں موجودہ سیاسی حالات اور عوامی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ بی جے پی قائدین نپور شرما اور نوین جندال کی جانب سے شان رسالت ؐ میں گستاخی کے ذریعہ عالم اسلام کی دل آزاری کئے جانے کے باوجود انہیں گرفتار نہ کئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہفتہ کے دن نظام آباد بند کا با اتفاق رائے فیصلہ کیا گیا ۔اس اجلاس میں مولانا سمیع اللہ قاسمی صدر جمعیت علماء، حافظ احسان قاسمی ،محمد عبدالعزیز صدر ایم پی جے،طاہر بن ہمدان کانگریس،ایم اے فہیم صدر ضلع و سابقہ ڈپٹی میئر مجلس،سید نجیب علی ایڈووکیٹ،نوید اقبال سینئر لیڈر و رکن جج کمیٹی،محمد عبدالعظیم جماعت اسلامی، محمد خالد خان صدر اُردو پریس کلب نظام آباد، عبدالغفور مقیم کارپوریٹر مجلس،عبدالعالی باغبان کارپوریٹر مجلس،محمد افضل تیجان،مجاہد خان سابقہ کارپوریٹر،ڈاکٹر ظہورالحق سابقہ کارپوریٹر، نثار احمد کلاسک،قیوم این آر آئی،اسد بن ہمدان،عبید بن ہمدان،محسن جوبلی،مجاہد خان کانگریس،محمد عرفان علی،ثنا اللہ کے علاوہ صحافتی شعبہ سے وابستہ تمام احباب نے شرکت کرتے ہوئے مختلف تجاویز پیش کی اور تمام حاضرین احباب کی رائے سے بروز ہفتہ پرامن طور پر بازار بند کا فیصلہ کیا گیااور کل جماعتی قائدین کی جانب سے پولیس کمشنر مسٹر کے آر ناگا راجو کو ایک تحریری میمورنڈم پیش کیا جائے گا جس میں بی جے پی قائدین نوپور شرما اور نوین جندل کو گرفتار کرنے کی مانگ کی جائے گی۔