شانتی کماری نائب صدرنشین ڈاکٹر ایم چناریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ مقرر

   

ڈائرکٹر جنرل کے عہدہ کی اضافی ذمہ داری
حیدرآباد 28 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے سینئر آئی اے ایس عہدیدار شریمتی شانتی کماری کو ڈاکٹر مری چناریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کا نائب صدرنشین مقرر کیا ہے۔ شانتی کماری جو ریاست کی چیف سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہیں، 30 اپریل کو وظیفہ پر سبکدوش ہورہی ہیں۔ سکریٹری پولیٹیکل جی اے ڈی ایم رگھونندن راؤ نے جی او آر ٹی 523 جاری کیا۔ حکومت نے شانتی کماری کو ڈائرکٹر جنرل مری چناریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی اضافی ذمہ داری دی ہے۔ شانتی کماری نئے ڈائرکٹر جنرل کے تقرر تک اضافی ذمہ داری سنبھالیں گی۔ واضح رہے کہ شانتی کماری کو سبکدوشی کے بعد چیف کمشنر آر ٹی آئی کے عہدہ پر نامزدگی کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں تاہم حکومت نے اُنھیں مری چناریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کا نائب صدرنشین مقرر کیا ہے۔ اُن کے عہدہ کی میعاد سے متعلق احکامات علیحدہ جاری کئے جائیں گے۔1