شانِ رسالت میں گستاخی کے خلاف احتجاج

   

نظام آباد: 21/ اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گستاخ رسول رامگیری مہاراج نازیہ الہی خان مرتد کی جانب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے پر سینکڑوں عاشقان رسول کی جانب سے شہر نظام آباد کے مسجد ہاشمی کے روبرو بڑے پیمانے پر راستہ رو کو احتجاج کرتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بے پناہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے گستاخ رسول کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ممبئی کے ایک پروگرام میں رام گری مہاراج نازیہ الہی خان مرتد کی جانب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی تھی جس پر میلاد کمیٹی کے صدر رشید رضوی کی قیادت میں مفتی اکبر ضیائی مرکزی اہل سنت والجماعت خطیب امام مسجد چشتیہ ،مولانا محی الدین رضوی، شاہد رضا ،کارپوریٹر ہارون خان، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزر ذیشان رضوی حسین رضوی، صدر مدینہ عیدگاہ کے علاوہ علماء حفاظ اور عاشقان رسول نے قلعہ روڈ پر سینکڑوں کی تعداد میں جمع ہو کر دھرنا دئیے ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او 1 ٹاؤن وجے بابو یہاں پہنچ کر علماء کرام میلاد کمیٹی کے صدر سے تفصیلات حاصل کی۔ احتجاجیوں نے یو اے پی اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ۔