شاہ رخ خان اب ہارر سیریز پروڈیوس کریں گے

   

بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کو رومانس کا کنگ کہا جاتا ہے لیکن اب وہ ہارر (ڈراونی) فلموں کا حصہ بھی بننے جارہے ہیں۔ شاہ رخ خان نیٹ فلکس کی ہارر سیریز کو مشترکہ طور پر پروڈیوس کرنے جارہے ہیں لیکن ابھی تک اس بات کا خلاصہ نہیں ہوا ہے کہ شاہ رخ خود اس سیریز کا حصہ بنتے ہیں یا نہیں اس سیریز کو پیٹرک گراہم اور نکھل مہاجن ڈائرکٹ کریں گے۔ پیٹرک اس سے قبل رادھیکا آپئے کی نیٹ فلکس پر بنائی گئی گھول کا ڈائرکشن دے چکے ہیں۔ شاہ رخ کی اس نئی ہارر سیریز کا نام ’’بے تال‘‘ رکھا گیا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو اپنے کیریر میں رومانوی، کامیڈی اور منفی کردار کرنے والے اپنی اس ہارر سیریز میں بھی اپنی اداکاری سے دیکھنے والوں کو ڈرائیں گے۔