شاہ رخ خان نے مضحکہ خیز سوالات کے تاریخی جوابات دیئے

   

ممبئی۔ وہ دلکش، ذہین اور ساتھ ہی ساتھ انتہائی مضحکہ خیز بھی ہے۔ بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کا مداحوں کو جواب یاد کرنا مشکل ہے کیونکہ وہ انتہائی مضحکہ خیز سوالات کے تاریخی جوابات دیتے ہیں۔ ان کے تازہ ترین آسک می اینی تھنگ سیشن میں مداحوں کے پاس ان کی آنے والی فلم جوان کے بارے میں پوچھنے کے لیے بہت کچھ تھا لیکن ان سے عجیب و غریب سوالات کئے گئے جو مضحکہ خیز تھے۔ سیشن کے دوران ایک صارف نے رومانس کے بادشاہ سے پوچھا ’ سرجی لڑکی کیسے پٹائی جائے کچھ ٹپس دیجیے۔جس پر کنگ خان نے کہا پہلا سبق : یہ پٹانہ پٹانہ مات بولو اچھا نہیں لگتا ۔ دوسرا سوال یہ رہا کہ کوئی اپنے بجلی کے بل کے بارے میں جاننے کے لیے متجسس تھا، جس پر جوان فلم کے اسٹار نے جواب دیا: “ہمارے گھر میں پیارکا نور پھیلا ہوا ہے۔ اْسی سے روشینی ہوتی ہے… بل نہیں آتا۔ ایک مداح نے ان سے کہا کہ اگر انہیں جواب نہ دیا جائے تو وہ گالی دیں۔کنگ خان نے ایک بہترین جواب کا انتخاب کیا: تیری بات کا بیدا مرون… ہا ہا۔ایک نے ایس آر کے کو شرمندہ کرنے کی کوشش کی، لیکن اس سوال سے پریشان نہ ہوئے کہ سوپر اسٹارکے پاس اس کا جواب نہیں تھا۔ شاہ رخ نے کہا: اچھا کیا یاد دلادیا…ایک بات اور یاد رکھنا…بیوقوف ہونے کی کوئی عمر نہیں ہوتی…ہا ہا۔ ایک نے پوچھا: جوان ہونے کے لیے جسم پتلا ہونا چاہیئے؟ ۔ شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ :جسم نہیں دل چاہئیے بس۔ایک نے پوچھا کہ کیا وہ رجنی کانت کی اداکاری والی فلم جیلر دیکھیں گے جس پر اسٹار نے پرجوش انداز میں کہا: یقیناً میں رجنی صاحب سے پیارکرتا ہوں، وہ جوان کے سیٹ پر آئے تھے اور آشیرواد دیا تھا۔