شاہ رخ خان کی 2025 میں بھی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوگی؟

   

ممبئی ۔ سال 2023 سوپر اسٹار شاہ رخ خان کے لیے ان کے کیریئر کا اب تک کا بہترین سال ثابت ہوا۔ پچھلے سال شاہ رخ نے باکس آفس پر دو ایک کے بعد ایک 1000 کروڑ کی فلمیں دے کر انڈسٹری کا نیا معیار قائم کیا۔ شاہ رخ نے جب 4 سال بعد فلم پٹھان سے واپسی کی تو باکس آفس پر پیسے کی بارش ہوگئی۔ سوپر اسٹار پر شرط لگانے والے بھی اس فلم سے امیر ہوگئے۔ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی جوڑی انڈسٹری کی سب سے ہٹ جوڑی بن گئی۔ سال 2023 میں سوپر اسٹارکی 3 فلمیں ریلیز ہوئیں۔ پٹھان، جوان اور ڈانکی، ان تینوں فلموں کو شائقین کی جانب سے بہت پیار ملا۔ سال 2024 آیا تو شائقین شاہ رخ کی اگلی فلم کا بے صبری سے انتظار کرنے لگے۔ شاہ رخ کئی بڑے پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں لیکن اس سال وہ اپنی ایک بھی فلم ریلیز نہیں کر رہے ہیں۔ شاہ رخ اپنی پوری توجہ بیٹی سہانا خان کے ساتھ اگلی فلم کنگ پردے رہے ہیں۔ اداکار اپنی بیٹی کے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے۔ شاید اسی لیے انہوں نے خود اس فلم کا اہم حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن شائقین کو اس فلم کی ریلیز کے لیے طویل انتظارکرنا پڑے گا کیونکہ اس کی شوٹنگ جنوری 2025 میں شروع ہوگی ، ان کی کوئی بھی فلم 2024 اور2025 میں ریلیز نہیں ہونے والی ہے۔شاہ رخ سال 2026 میں فلم کنگ کے ساتھ دوبارہ واپس آئیں گے۔