شاہ رخ خان کی نئی فلم 2021 میں ریلیز ہوگی

   

پچھلے ایک سال سے شاہ رخ خان کی کوئی بھی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے۔ زیرو کے بعد نہ توشاہ رخ کی کوئی فلم ریلیز ہوئی ہے اور نہ ہی انہوں نے اس کے بعد سے کوئی فلم سائن کی ہے۔ پچھلے کافی دنوں سے اس بات کے صرف قیاس ہی لگائے جارہے ہیں کہ شاہ رخ کونسی فلم سائن کریں گے۔ پہلے اطلاع تھی کہ وہ ملک کے پہلے خلائی سفر کرنے والے راکیش شرما کی بائیوپک کریں گے۔ بعد میں انہوں نے خود ہی اس فلم کو کرنے سے انکار کردیا تھا اس کے بعد ڈان 3 اور ساوتھ کے فلم میکر اٹیلی کے ساتھ جڑنے کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔ حالانکہ ایسا مانا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان ڈائرکٹر راجکمار ہیرانی کے ساتھ کام کرنے کے لئے کافی سنجیدہ ہیں۔ سننے میں آیا ہے کہ شاہ رخ نے راجکمار ہیرانی کے ساتھ ایک فلم سائن کی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو شاہ رخ اور ہیرانی کی فلم کافی بڑے بجٹ کی ہوگی اور اپریل یا مئی 2020 میں اس کی شوٹنگ شروع ہوگی۔ اس کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس فلم کے بارے میں سبھی اطلاعات راز میں رکھی جارہی ہیں اور فلم کو 2021 میں ریلیز کئے جانے کا منصوبہ ہے۔ ویسے بتادیں کہ شاہ رخ نے نومبر میں اپنی سالگرہ پر یہ اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی اپنی اگلی فلم کا اعلان کریں گے حالانکہ یہ طے نہیں ہے کہ وہ راجکمار ہیرانی کی فلم کی شوٹنگ کریں گے یا اٹیلی کی فلم کریں گے۔ ویسے رپورٹ میں تو یہ بھی کہا گیا ہے کہ شاہ رخ ’’استری‘‘ کے میکرز راج نندی مورو کرشنا ڈی کے ساتھ ایک کامک ایکشن فلم میں بھی کام کرسکتے ہیں۔