شاہ رخ خان کے اسکول کے زمانے کی تصویر وائرل

   

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی سوشل میڈیا پر ایک پرانی تصویر سامنے آئی ہے جو اس سے پہلے شاید عوام میں کبھی نہیں آئی۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیش کردہ تصویر کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ شاہ رخ خان کے اسکول کے زمانے کی تصویر ہے۔ شاہ رخ کو انڈسٹری میں قدم رکھے 29 سال مکمل ہوگئے جہاں انھوں نے اپنے رومانس، کامیڈی اور ایکشن سے مداحوں کے دل جیتے۔ یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا کہ یہ گم سُم نوجوان ممبئی فتح کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔اس تصویر پر اداکارہ ریچا چڈھا نے تبصرہ کیا کہ شاہ رخ خان میرا پہلا پیار ہیں، جس پر ایک صارف نے جواب دیا کہ آپ کا پہلا پیار تو کرکٹر راہول ڈراویڈ تھے، جس پر ریچا نے لکھا کہ کچھ بھی ہو، دونوں ہی میرا پیار ہیں۔