شاہ رخ خان کے بغیر فلم کنگ کی شوٹنگ شروع

   

ممبئی ۔12 مئی ( ایجنسیز) :شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم کنگ میں ذرا سی خامی بھی نہیں چھوڑنا چاہتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس فلم کو شروع کرنے سے پہلے کہانی میں کئی بار تبدیلیاں کیں۔ شاہ رخ خان، ابھیشیک بچن اور سہانا خان کی اس فلم کی شوٹنگ آج یعنی21 مئی کو شروع ہو ئی ہے۔ کنگ خان کے لیے فلم کنگ بہت خاص ہیں کیونکہ اس فلم کے ذریعے ہی سہانا سلور اسکرین پر قدم رکھنے جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے بھی خبر سامنے آئی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کنگ اگلے سال یعنی 2026 میں گاندھی جینتی کے موقع پر ریلیزکریں گے۔ ابھی تک کنگ کے میکرز کی جانب سے فلم کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں دیا گیا ہے۔ تاہم اس رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ میکرز فلم کو2 اکتوبر2026 (جمعہ) کو ریلیز کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ تاریخ کنگ جیسی بڑی فلم کے لیے بہترین ہے۔ جمعہ کو ریلیز ہو رہی ہے اور وہ بھی قومی تعطیل پر، یہ تاریخ فلم کو باکس آفس پر زبردست اوپننگ دینے کی طاقت رکھتی ہے۔ سال 2023 شاہ رخ کے لیے ریکارڈ توڑ رہا ہے، اس لیے یہ امید بڑھتی جا رہی ہے کہ اداکار مزید 500 کروڑکا ہدف دینے کے لیے تیار ہیں۔ کنگ کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کررہے ہیں۔ فلم میں مداحوں کو ہائی آکٹین ایکشن، رومانس، سنسنی خیز سیکوینس اور بہت سے بڑے ستارے نظر آئیں گے۔ کنگ ایک انتقامی ڈرامہ ہے جس میں شاہ رخ، سہانا خان کے ساتھ اپنے دشمن سے بدلہ لینے کے سفر پر ہیں۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون اہم کردار میں ہیں۔ ابھیشیک بچن ویلن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم میں انیل کپور، جیکی شراف، ارشد وارثی، جیدیپ اہلاوت، ابھے ورما اور رانی مکھرجی جیسے اداکار بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ باکس آفس ورلڈ وائیڈ نے اطلاع دی ہے کہ سہانا خان اور ابھے ورما نے ممبئی کے محبوب اسٹوڈیو میں اس فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ تاہم کنگ یعنی شاہ رخ بعد میں فلم میں شامل ہوں گے۔