نئی دہلی:دہلی ہائی کورٹ نے آج دہلی فسادات میں ہیڈ کانسٹیبل پر فائرنگ کرنے والے ملزم شاہ رخ پٹھان خان کی ضمانت کی عرضی مسترد کردی ۔ فساد کے دوران 24 فروری 2020 کو جعفرآباد میٹرو اسٹیشن کے پاس خان نے پولیس کانسٹیبل دیپک دہیا پر گولیاں چلائیں جس سے وہ زخمی ہو گئے۔ پستول لہراتی ہوئی اس کی تصویر وائرل ہوگئی تھی۔