ممبئی : شاہ رخ خان نے2023 میں باکس آفس پر اتنی کمائی کی کہ اس نے ان کی کنگ خان کی ساکھ کو ساتویں آسمان پر پہنچا دیا لیکن اس کے بعد فی الحال ان کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی، وہ اپنی اگلی فلم کنگ پرکام کر رہے ہیں، یہ فلم اگلے سال ریلیز ہوگی۔ خبر ہے کہ اس فلم کے بعد وہ پٹھان2 میں کام کریں گے۔ جہاں شائقین ان دونوں فلموں کا انتظارکررہے ہیں وہیں20 سال قبل ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم کے سیکوئل کے بارے میں ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔ ان کی فلم میں ہوں نا سال2004 میں ریلیز ہوئی تھی۔ 25 کروڑکے بجٹ سے بننے والی اس فلم نے دنیا بھر میں70.40 کروڑکا بزنس کیا تھا۔ خبریں ہیں کہ شاہ رخ خان اور فرح خان ایک بار پھر ایک ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔ یہ واضح ہیکہ یہ فلم شاہ رخ خان اورگوری خان کے لیے بہت خاص ہے۔ یہ پہلی فلم تھی جو دونوں نے مل کر بنائی تھی۔ اب اس کا سیکوئل بنانے کی بات ہو رہی ہے۔ دراصل فرح خان کے پاس میں ہوں نا 2 کے لیے کچھ دلچسپ خیالات ہیں۔ اس نے یہ منصوبہ شاہ رخ خان کو بتایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کنگ خان بھی فلم بنانے کے لیے جس طرح سے منصوبہ بنا رہے ہیں یہ جان کر بہت خوش ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ فرح خان اپنی رائٹنگ ٹیم اور ریڈ چلیزکے ساتھ مل کر اسکرین پلے تیارکررہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اس فلم کے سیکوئل میں آنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔ تاہم ان کی پوری توجہ اس بات کو یقینی بنانے پر ہے کہ یہ سیکوئل پہلی فلم کی کامیابی کے برابر ہو۔بالی ووڈ خبری سے یہ بھی معلوم ہواکہ شاہ رخ خان کسی بھی فیصلے میں جلدی نہیں کرنا چاہتے۔ دراصل وہ جانتے ہیںکہ فلم میں ہوں نا کی کتنی فین فالوونگ ہے، اس لیے وہ صرف سیکوئل کی خاطر یہ فلم نہیں بنانا چاہتے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فرح خان اور رائٹنگ ٹیم کوکچھ غیر معمولی کہانی لکھنے کوکہا ہے۔ اس سال کے وسط تک وہ اس فلم کے سیکوئل پرکام کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔ تاہم، اگر سب کچھ ٹھیک ہوجاتا ہے، تو امید ہے کہ میں ہوں نا2 بھی پردے پر آئے گی۔ شاہ رخ خان دوبارہ آرمی آفیسر بنیں گا؟ مداح یہ جان کر بہت پرجوش ہیں۔