شاہ سلمان ریلیف سنٹر کی پاکستان کو امدادی سامان کی تقسیم

   

ریاض : سعودی عرب کے امدادی ادارے ‘کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر‘ نے صوبہ سندھ کے ضلع دادو اور صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے چترال میں 185 ٹن اور 535 کلو گرام خوراک کے پیکٹ تقسیم کیے۔ اس امدادی سامان سے سیلاب سے متاثرہ 13,671 افراد مستفید ہوئے۔امدادی سامان کی تقسیم سعودی عرب کی انسانی ہمدردی کے منصوبوں کا حصہ ہے جو مملکت کی طرف سیانسانی ہمدردی کے تحت کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے ذریعہ برادر ممالک کو فراہم کی جاتی ہے۔