شاہ سلمان سے سوڈانی وزیراعظم کی ملاقات

,

   

Ferty9 Clinic

خادم الحرمین الشریفین کا سوڈان میں استحکام اور خوشحالی کیلئے خواہش کا اظہار
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک اور خودمختار کونسل کے صدر جنرل عبدالفتاح البرہان نے اتوار کے روز الریاض میں ملاقات کی ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے دونوں رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے سوڈان میں استحکام اور خوش حالی کے تسلسل کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ جنرل عبدالفتاح البرہان نے جواب میں سوڈان کی جانب سے سعودی عرب کی مدد وحمایت اور نیک خواہشات کو سراہا ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’سعودی عرب سوڈان کا نام امریکا کی دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے حذف کرانے کے لیے کام کررہا ہے۔اس کے علاوہ وہ سوڈان میں سرمایہ کاری کے منصوبے اور موجودہ منصوبوں میں بہتری کے لیے کام کرے گا۔‘‘دوسری جانب سوڈان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ امریکہ کی دہشت گردی کی اسپانسر ریاستوں کی فہرست سے اپنا نام ہٹوانے کے لیے بین الاقوامی فورموں پر سعودی عرب کی مدد کا طالب ہے۔اس کے علاوہ اس کو ملک میں سرمایہ کاری کا سازگار ماحول پیدا کرنے اور اپنے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے بھی سعودی عرب کی مدد کی ضرورت ہے۔