شاہ میرپیٹ تالاب میں ایک شخص غرقاب

   

حیدرآباد ۔ 8 فبروری ( سیاست نیوز) شاہ میر پیٹ تالاب میں ایک شخص مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا ۔ اطلاع کے بعد پولیس نے تالاب سے نعش کو برآمد کرلیا اور بتایا کہ 47 سالہ شیخ جہانگیر تالاب میں مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا ۔ جہانگیر مچھلی پکڑنے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تالاب گیا تھا ۔ جہانگیر پیشہ سے مزدور تھا جو پارسی گٹہ سکندرآباد علاقہ کے ساکن باشاہ میاں کا بیٹا تھا ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد شبہ ظاہر کیاہے کہ جہانگیر ہوسکتا ہے کہ حادثاتی طور پر تالاب میں گرکر غرقاب ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ع
شمس آباد ایئرپورٹ سے روانگی کے دوران ایک شخص فوت
حیدرآباد ۔ 8فبروری ( سیاست نیوز) شمس آباد ایئرپورٹ سے روانگی کے دوران ایک شخص مشتبہ طور پر فوت ہوگیا ۔ آر جی اے آئی پولیس کے مطابق 68 سالہ رویندر راؤ 30جنوری کو پانڈیچری روانہ ہونے کیلئے ایئرپورٹ پہنچا اور اس نے بورڈنگ پاس بھی حاصل کرلیا تھا ۔ روانگی سے قبل وہ اچانک گرپڑا جس کو مقامی کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور پھربعد میں عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ رویندر راؤ آسمان گڑھ ملک پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ع