سدی پیٹ۔ 27 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شاہ نواز قاسِم، آئی پی ایس، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (DGP) برائے ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریٹیو ڈپارٹمنٹ، اور انفورسمنٹ، پروہیبیشن اینڈ اکسائز محکمہ کے ڈائرکٹر، نے انسان پلی سدی پیٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پولیس کمشنر ڈاکٹر بی انورادھا، آئی پی ایس، نے ان سے ملاقات کی اور انہیں ایک گلدستہ پیش کیا۔