شاہی عیدگاہ کے سروے پر پابندی میں توسیع

   

نئی دہلی: متھرا کی شری کرشن جنم بھومی اور شاہی عیدگاہ مسجد کے سروے پر پابندی کے معاملے میں سپریم کورٹ میں جمعہ کو ہونے والی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ اب اس معاملے کی سماعت نومبر میں ہوگی۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس پی وی سنجے کمار کی بنچ نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر تفصیل سے بحث کرنے کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں ہائی کورٹ نے بھی اس معاملے میں حکم جاری کیا ہے۔ اس طرف بھی توجہ کی ضرورت ہے۔ کیس کی اگلی سماعت نومبر میں ہوگی۔ تب تک سروے پر پابندی برقرار رہے گی۔اس معاملے کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہونی تھی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ 1 اگست کو الہ آباد ہائی کورٹ نے اسی معاملے میں حکم جاری کیا ہے۔