مکہ مکرمہ : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے 90 ممالک سے تعلق رکھنے والے 1300 افراد کو شاہی مہمان کے طور پر حج کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ افراد شاہی مہمان ’ضیوف خادم الحرمین الشریفین‘ پروگرام کا حصہ ہوں گے۔واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین کی میزبانی میں حج پروگرام ہر سال جاری کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے متعدد افراد شاہی مہمان کے طور پر حج ادا کرتے ہیں۔’ضیوف خادم الحرمین الشریفین‘ پروگرام کے نگران اعلٰی وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے شاہی مہمان کے طور پر حج کرانے کے احکامات پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔