نئی دہلی ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ میں جاری احتجاج اور دھرنے کو ختم کرنے کیلئے جمعہ کو سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت کی جائے گی۔ درخواست گذار نندکشور گرگ نے اس کیس کی جلد سماعت کیلئے چیف جسٹس بوبڈے کی قیادت میں ڈیویژن بنچ کے سامنے خصوصی اپیل کی تھی۔ یہ سماعت اب 7 فبروری جمعہ کو ہوگی۔ بنچ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ شاہین باغ میں جاری احتجاج کو ختم کرنے کیلئے درخواست گذار نے عدالت سے درخواست کی ہے اور کہا ہیکہ کلندی گنج اور شاہین باغ کا راستہ دوبارہ کھول دیا جائے۔ عدالت سے یہ بھی خواہش کی گئی ہیکہ وہ مرکزی حکومت کو ہدایت دے کہ عوامی مقامات پر احتجاج اور دھرنے پر پابندی عائد کرے۔ شاہین باغ کا راستہ بند ہونے سے راہگیروں کو اور موٹر سواروں کو تکلیف ہورہی ہے۔