کولکتہ 28 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے آج ایک اور تنازعہ پیدا کردیا اور کہا کہ جو لوگ شاہین باغ میں احتجاج کر رہے ہیں وہ بیمار کیوں نہیں ہوتے جبکہ دہلی میں سرد ترین موسم ہے ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں لوگ سی اے اے پر پھیلائے گئے خوف کی وجہ سے خود کشی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہین باغ کے احتجاجی بیمار کیوںنہیں ہوتے اور مرتے کیوں نہیں جبکہ وہ کھلے آسمان کے نیچے سخت سردی میں بھی احتجاج کر رہے ہیں۔