شاہین باغ فائرنگ کا ملزم ‘ عام آدمی پارٹی سے وابستہ : پولیس کا ادعا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 4 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس نے یہ دعوی کیا ہے کہ شاہین باغ میں احتجاجیوں کے قریب فائرنگ کرنے والا نوجوان کپل بیسالہ در اصل عام آدمی پارٹی کا رکن ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کپل اور اس کے والد نے 2019 کے ابتداء میں عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور پولیس نے اس کے فون سے اس موقع کی ایک تصویر بھی برآمد کرلی ہے ۔ ڈی سی پی کرائم راجیش دیو نے کہا کہ اس کا فون ضبط کرلیا گیا ہے اور اس کے واٹس اپ ڈاٹا سے یہ فوٹو حاصل کی گئی ہے ۔ تاہم کپل بیسالہ کے چچا نے اس بات کی تردید کی ہے کہ ان کے بھتیجے یا بھائی کا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان میں کوئی فرد کسی جماعت سے وابستہ نہیں ہے اور ایسی باتوں میں کسی طرح کی سچائی نہیں ہے ۔