بلیا (یو پی)، 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے بے باک رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے شاہین باغ نئی دہلی میں جاری مخالف سی اے اے احتجاج کو مسلم ملکوں کی جانب سے عالمی سازش قرار دیا تاکہ ’’ملک کو تقسیم کیا جائے‘‘۔ سریندر نے گزشتہ شب میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ سی اے اے اور مجوزہ این آر سی کیخلاف شاہین باغ کا دھرنا اس ملک کو بانٹنے کیلئے جاری ہے۔ متنازعہ بیانات دینے کیلئے بدنام سریندر نے صدر ایم آئی ایم اسد الدین اویسی پر بھی لفظی حملہ کیا اور ان کو ’’ملک کا دشمن‘‘ قرار دیا۔