نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ میں جاری مظاہروں سے بچنے کیلئے دو گروپوں کے ٹکراؤ کیلئے اتوارکو اس علاقہ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھی۔واضح رہے کہ ہندو سینا نے یکم مارچ کو شاہین باغ میں سڑک خالی کروا نے کی اپیل کی تھی۔
جبکہ پچھلے ہفتہ اوکھلا اسمبلی حلقہ کے ہی مدن پور کھاور علاقہ میں گوجر برادری کے لوگوں نے اسی سڑک کو خالی کروانے کی اجازت لے کر پہلے گاؤں میں ہی میٹنگ کی اور لوگوں کو یہاں یکم مارچ کو آنے کی اپیل کی۔ اس کا و یڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل بھی ہواتھا۔ پولیس کی مداخلت کے بعد انہوں نے تحریک کے خلاف اپنے مظاہرہ کو واپس لے لیا ؎تھا۔لیکن پولیس نے احتیاطی طور پر بھاری تعداد میں پولیس کو تعینات کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے کہ کہ یکم مارچ کو شاہین باغ میں مظاہرہ کے خلاف احتجاج کے کافی مسیج وائرل ہوا ہے۔ سبھی نے متفقہ طور پر سی اے اے حامی احتجاج کو منسوخ کردیا ہے۔ ہم نے احتیاطی طور پر سخت سکیوریٹی نافذ کردی ہے۔