شاہین باغ میں انتہائی سردی کے سبب ایک اور بچہ کی موت، مظاہرہ جاری رہے گا: والدہ کا جواب

,

   

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف شاہین باغ میں پچھلے دیڑھ ماہ سے خواتین و بچے انتہائی احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ انتہائی سخت سردی کے باوجود انکے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ لیکن یہ موسم چھوٹے بچوں کیلئے خطرناک ثابت ہورہا ہے۔ کچھ دن قبل یہاں ایک معصوم لڑکی کی جان چلی گئی۔ ذرائع کے مطابق تازہ واقعہ کے دوران چار ماہ کا لڑکا محمد جہان سردی کے باعث فوت ہوگیا۔ محمد جہان کے والد و والدہ محمد عارف و نازیہ روزانہ اپنے ساتھ محمد جہاں کو اپنے ساتھ یہاں احتجاج میں ساتھ لیکر آتے۔

YouTube video

انہوں نے اپنی حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے چار ماہ کے بچے کے نرم گالوں پر ترنگا کا نشان لگا دیا تھا جو سب کی توجہ کا مرکز بھی رہا۔ محمد عارف و نازیہ کا تعلق اترپردیش کے بریلی سے ہے۔ محمد عارف پیشہ ایمبرائڈری کا کام کرتے ہیں اور ان کی بیوی ان کے اس کام میں ان کی مدد بھی کرتی ہے۔ اس جوڑے ایک پانچ سال کی لڑکی اور ایک سال کا لڑکا بھی ہے۔ وہ باٹلہ ہاؤز علاقہ میں ایک چھوٹی سی جھونپڑی میں مقیم ہیں۔