شاہین باغ میں فائرنگ کرنے والا عام آدمی پارٹی

,

   

Ferty9 Clinic

کا ہے تو دگنی سزا دی جائے : کجریوال
نئی دہلی ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری احتجاج کے مقام شاہین باغ میں فائرنگ کرنے والے شخص کا تعلق اگر عام آدمی پارٹی سے ہے تو اس کو دگنی سزاء دی جائے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کجریوال نے کہا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے وزیرداخلہ امیت شاہ پر زور دیا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔ کجریوال نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کی ابتر صورتحال کیلئے ذمہ داروں کو سخت سزاء دی جانی چاہئے۔ پولیس نے منگل کو کپل بائسالا کو گرفتار کیا جس میں شاہین باغ میں فائرنگ کی تھی اور اس کو عام آدمی پارٹی کا رکن بتایا ہے۔ اس کے بعد کجریوال اور بی جے پی قائدین کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی ہے۔ کجریوال نے کہا کہ عام آدمی پارٹی سے اس کا دور سے بھی تعلق ہے تو اس کو دگنی سزاء دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کسی بھی مسئلہ پر مباحث کیلئے امیت شاہ کو چیلنج کیا ہے۔